عوام کیلئے اچھی خبر ، مہنگائی کی شرح میں کمی کردی

27 Oct, 2023 | 05:14 PM

(وقاص عظیم )معاشی اعشاریوں سے پریشان پاکستانی عوام کو کچھ سکھ کا سانس ملنا شروع ہو گیا ہے، جس کی تصدیق ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ  میں بھی کر دی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  ادارہ شماریات کی جانب سے اشیائے خوردونوش کے حوالے سے  رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 33 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی،سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 29 اعشاریہ 65 فیصد ریکارڈ کی گئی ، رواں ہفتے 14اشیاء مہنگی جبکہ  17سستی ہوئیں، آلو، ٹماٹر، انڈے، دال مونگ، نمک، لہسن مہنگا ہوا، گوشت اورسگریٹس کے داموں نے بھی پرواز جاری رکھی۔

 ادارہ شماریات  کی جاری رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے دالوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، دال ماش ،دال چنا  اور دال مسور کی قیمت میں اوسطا 8 روپے فی کلو تک کمی ریکارڈ  کی گئی ،ایک ہفتے میں چکن 36 روپے، ایل پی جی سلنڈر 50 روپے سستا ہوا،رواں ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت 3 روپے تک کم ہوئی،ایک ہفتے میں آٹے کا20 کلو تھیلہ 44 روپے 36 پیسے سستا ہوا، رواں ہفتے چاول، پیاز، چینی، گڑ اور کیلے بھی سستے ہوئے،تازہ دودھ ،دہی خشک دودھ سمیت 20 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

مزیدخبریں