(وقص احمد)لاہور میں حاملہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کے مطابق ایس ایچ او لیاقت آباد شیخ عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائیکی جس سے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کے باعث ٹریس کر کے لیاقت آباد ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا گیا۔
ایس پی عمارہ شیرازی نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کو اپنے گھر بلا کر نشہ آور دوا پلائی اور بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی اور ملزم متاثرہ خاتون آستر کو جان سے مارنے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا مزید کہنا تھا کہ ملزم العکاس متاثرہ خاتون آستر کا چچا زاد بھائی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے۔
ایس پی عمارہ شیرازی نے ایس ایچ او اور ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔