اداکارہ عائزہ خان کا نیا فوٹوشوٹ ,مداح دیوانے ہوگئے

27 Oct, 2023 | 01:15 PM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عائزہ خان نے کے فوٹو شوٹ نے ایک بار پھر فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

 مایہ ناز اداکاری کے ساتھ نت نئے ملبوسات سے تمام تر توجہ اپنی جانب راغب کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ سے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی رنگ میں رنگنے کا ہنر بخوبی جانتی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردہ دلکش تصاویر میں عائرہ خان  کو سبز، لال، اور نیلے رنگین سلک لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے جس پر مزین پرنٹڈ پھول آنکھوں میں سما جانے والے معلوم ہورہے تھے جس کے بعد شاید یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ جوڑا رنگوں کا ایک دھماکہ تھا جو ہم آہنگی سے گھل مل کر بصری طور پر شاندار اثر پیدا کرتا تھا۔

 صرف یہی نہیں آنکھوں میں رنگین لینس گلے میں چوکر، دلکش ہار اور ساتھ پھولوں کی مالا بھی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی۔ اداکارہ کے اس فوٹو شوٹ نے یہ بات ثابت کردی کہ عائزہ خان کسی بھی روپ میں ڈھلنے کے فن سے اچھی طرح واقف ہیں۔

 تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں فیشن کے متوالوں کی ایک بڑی تعداد نے کمنٹ سیکشن کا رخ کرلیا۔

 مداحوں کی جانب سے اداکارہ کیلئے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہنا تھا کہ انکا یہ روپ بھی قاتلانہ اور دلوں پر تیر کی طرح وار کرتا محسوس ہورہا تھا۔

مزیدخبریں