ڈالر کی قیمت میں کمی

27 Oct, 2023 | 11:57 AM

Ansa Awais

(اشرف خان) روپے کی قدر میں بہتری،انٹر بینک میں ڈالر آج سستا ہوگیا۔

 کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 280روپے پر آگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق   ڈالر 279.88 روپے سے بڑھ کر 280.09 روپے پر بند ہوا تھا۔

  رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ڈالر 1 روپے 29 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔کاروباری دن کے آغاز پر ہی 100انڈیکس 42پوائنٹس بڑھ کر51 ہزار226 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔ 

مزیدخبریں