ویب ڈیسک: زمبابوے سے شکست پر جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستانی ٹیم پر تنقید کی جارہی ہے، وہیں شاہد آفریدی زمبابوے کی حمایت میں آگئے۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم پر تنقید کی جارہی ہے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ' زمبابوے کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کو اپ سیٹ نہیں کہوں گا، اگر آپ میچ دیکھیں تو آپکو پتا چلے گا کہ زمبابوے نے پہلی گیند سے ہی شاندار میچ کھیلا اور دکھایا کہ بیٹنگ پچ پر کم رنز کا دفاع کس طرح کیا جاتا ہے'۔
شاہد آفریدی نے زمبابوے کی ٹیم کو ان کی جیت، جذبے اور کڑھی محنت پر مبارک باد دی۔
Won’t call the result an upset, if you watched the match you know Zimbabwe played top cricket from ball #1 and showed how to defend a low total on a batting pitch. Congratulations @ZimCricketv on the win, your passion and hard work shows #PAKvsZIM
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 27, 2022