اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، برآمدی شعبوں کیلئے گیس اور بجلی کے مسابقتی نرخوں کی منظوری  

27 Oct, 2022 | 08:57 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برآمدی شعبوں کیلئے گیس اور بجلی کے مسابقتی نرخوں اورسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں برآمدی شعبوں کیلئے گیس اور بجلی کے مسابقتی نرخوں کی منظوری دی گئی، برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کا نرخ کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا ،برآمدی شعبوں کیلئے گیس کے نرخ کا اطلاق یکم جولائی سے لاگو ہوگا ۔

  وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں کندھ کوٹ مائننگ ایریا کو 15 سال کیلئے لیز پر دینے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کی سمری بھی منظور کرلی گئی،سٹیل ملز ملازمین کو ہر ماہ تنخواہیں ادا کی جائیں گی ۔

وزارت دفاع کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 30 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، پیٹرولیم ایکسپلوریشن کے 11 لائسنسز کی بحالی کی منظوری بھی دی گئی۔

مزیدخبریں