ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے کتنی دیر بعد ہوئی، جانیے   

ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے کتنی دیر بعد ہوئی، جانیے   
کیپشن: Arshad Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے ہوئی۔

پمز اسپتال کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کیا جہاں ارشد شریف کے دل، گردے پھیپھڑے،معدےسے نمونے سائنس لیب بھجوائے گئے۔  ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے ہوئی۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد ہوئی۔ فرانزک کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔یاد رہے کہ چند روز قبل کینیا میں سینئر صحافی ارشد شریف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، گزشتہ روز ان کا جسد خاکی کینیا سے پاکستان پہنچا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر