ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل سواروں کے لئے بڑی خوشخبری

ایل ڈی اے،ٹینڈر،آزادی چوک،موٹر سائیکل رائیڈ برج،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے نے 20 کروڑ سے زائد لاگت سے آزادی چوک سے قبل موٹر سائیکل رائیڈ برج کی تعمیر کا ٹینڈر جاری کردیا۔
آزادی چوک سے قبل موٹر سائیکل رائیڈ برج کے لئے ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ نے تجربہ کی حامل فرموں کو سولہ نومبر تک ٹینڈر جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے ۔ حال ہی میں ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے موٹر سائیکل رائیڈ برج کی منظوری دی تھی ۔

منصوبے کے لئے ٹیکسالی چوک کے سامنے زیرو لینڈ ایکوزیشن ہوگی ۔ منصوبے سے اندوران شہر جانے والے موٹر سائیکل سواروں کو روڈ کراسنگ کی سہولت میسر آئے گی ۔ ٹینڈر کے مطابق برج کی تعمیر چھ ماہ میں مکمل کی جائے گی ، چیف انجنئیر ٹو مظہر حسین خان نے ٹینڈر جاری کیا ہے۔