سٹی42: پنجاب فوڈاتھارٹی کی فری ملک ٹیسٹنگ مہم جاری کر دی گئی ہے۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دودھ کا معیار مفت چیک کروانے کے لئے سیمپل لائیں۔موچی پورہ، گوالمنڈی، ٹاؤن شپ،کشمیر بلاک سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیسٹنگ مہم جاری کر دی گئی۔اس کے علاوہ سکیم موڑ اور اسلام پورہ میں فری ملک ٹیسٹنگ مہم جاری کر دی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نےکیمپس کا دورہ کیا اور اہل علاقہ سے بات چیت کی۔
4دن میں 2 ہزار سے زائد دودھ کے نمونےچیک کئے جاچکے ہیں۔کیمپس 80 علاقوں میں 2،2 دن لگائے جائیں گے،مدثر ریاض ملکڈی جی فوڈاتھارٹی کی جانب سے فری نیوٹریشن سکریننگ کیمپس لگائےگئے ہیں۔کیمپس میں جدید موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریاں موجود ہیں۔