ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بخار کی گولی اور سیرپ کی قیمت میں اضافہ، وزارت خزانہ

بخار کی گولی اور سیرپ کی قیمت میں اضافہ، وزارت خزانہ
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک میں بخار کی گولی اور سیرپ کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے اعلامیہ بھی جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق بخار کی سادہ گولی کی قیمت 1روپے 87 پیسے سے بڑھا کر 2 روپے 35 پیسے مقرر کردی گئی۔اعلامیے کے مطابق ادویات ساز کمپنیوں نے یہ قیمت 2 روپے 67 پیسے فی گولی مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسی طرح بخار کی ایکسٹرا گولی کی قیمت 2 روپے 19 پیسے سے بڑھا کر 2 روپے 75 پیسے مقرر کردی گئی، جس کی قیمت 3 روپے 32 پیسے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق بخار کے سیرپ کی قیمت 104 روپے 8 پیسے فی بوتل سے بڑھا کر 117 روپے 6 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ادویات ساز کمپنیوں کے مطالبے پر بخارکی گولی اور سیرپ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔