بھارتی فلم انڈسٹری پر سوگ طاری، نامور ہدایتکار چل بسے

27 Oct, 2022 | 02:30 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والے نامور ہدایتکار اسماعیل شروف 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار اسماعیل شروف کا انتقال ممبئی کے کوکیلا بین دھروبائی امبابی ہسپتال میں بیماری کے باعث ہوا، انہیں ایک ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

نامور بھارتی اداکار گوندا نے اسماعیل شروف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میرے کیرئیر کی پہلی فلم لوو 86 کی ہدایتکاری اسماعیل شروف نے ہی کی تھی، میں نے ان کے ساتھ فلم ’تھوڑی سی بیوفائی‘ اور ’آہستہ آہستہ‘ میں بھی کام کیا، فلم آہستی آہستہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔

گوندا کا کہنا تھا کہ اسماعیل شروف کام کے حوالے سے سخت مزاج تھے لیکن ان کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی تھی، وہ اچھی طرح جانتے تھے کہ انہیں کیا کرنا ہے اور انہیں اداکاروں کو کیسے کرداروں میں ڈھالنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسماعیل شروف کا انتقال بھارتی فلم انڈسٹری کا بہت بڑا نقصان ہے، اللہ سے دعا ہے کہ اوپر والا نہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے۔

اسماعیل شروف نے فلم آہستہ آہستہ، ضد اگر، گاڈ اینڈ گن، پولیس پبلک، مجدھار، دل آخر دل ہے، بلندی، سوریا اینڈ جھوٹا سچ کی ہدایتکاری کی۔ ان کی آخری فلم تھوڑا تم بدلو تھوڑا ہم تھی جو 2004 میں ریلیز ہوئی تھی۔

 

مزیدخبریں