آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سُپر 12 مرحلے کے 23ویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 180 رنز کا ہدف دیا ہے۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، ویرات کوہلی 62 اور سوریا کمار یادیو نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
کپتان روہت شرما 53 اور کے ایل راہول 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے آج دوسرے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے نیدرلینڈز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
اس سے قبل سڈنی میں جنوبی افریقا اور بنگلادیش کا میچ ہوا جس میں افریقا 104 رنز سے فاتح پایا۔
آج کا تیسرا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پرتھ میں کھیلا جائے گا۔