پاکستانی روپے کی ایک بارپھربے قدری، ڈالر مزیدمہنگا ہوگیا

27 Oct, 2022 | 11:52 AM

ویب ڈیسک: امریکی ڈالر کچھ دن گراوٹ کا شکار رہنے کے بعد آج ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 82 پیسے کا اضافہ دیکنے میں آیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 50 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 220 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر 95 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 224 روپے 40 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

مزیدخبریں