فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت معطل ، شوکاز نوٹس بھی جاری

27 Oct, 2022 | 08:51 AM

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا، جس پر 2 روز میں جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ جنرل سیکریٹری اسد عمر کہتے ہیں فیصل واؤڈا کی پریس کانفرنس پارٹی پالیسی کیخلاف تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے بدھ کی رات ارشد شریف کے قتل سے متعلق پریس کانفرنس کی، جس میں کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں خون اور لاشیں دیکھ رہا ہوں۔

پی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی کیخلاف پریس کانفرنس پر فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔تحریک انصاف نے فیصل واؤڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرکے 2 دن میں جواب طلب کیا ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق وضاحت دینے تک فیصل واؤڈا کو پارٹی دفتر اور میڈیا میں پارٹی مؤقف دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ فیصل واؤڈا کی پریس کانفرنس نہ تو تحریک انصاف کی پالیسی کی نمائندگی کرتی ہے اور نہ ہی یہ پارٹی کا مؤقف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف سندھ کے صدر کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔

مزیدخبریں