آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان کیسے لیا جائے گا؟بڑی خبر آ گئی

27 Oct, 2021 | 08:45 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان مکمل سلیبس سے لیا جائے گا، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے سکول وکالجز میں بچوں کو مکمل سلیبس پڑھانے کی ہدایت جاری کر دی ہیں ۔
آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان مکمل سلیبس سے لیا جائے گا۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے سکول وکالجز میں بچوں کو مکمل سلیبس پڑھانے کی ہدایت جاری کردی ہیں ۔پنجاب بورڈز آف کمیٹی کی سفارشات پر ٹیکسٹ بک بورڈ نے سلیبس پڑھانے سے متعلق باقاعدہ نوٹفیکشن جاری کردیا ہے۔

گذشتہ دو سالوں میں کورونا کے باعث میٹرک اور انٹر کے امتحانات شارٹ سلیبس میں سے لئے گئے تھے ۔ تعلیمی بورڈز کے تحت 2022 میں میٹرک اور انٹر امتحانات مکمل نصاب سے لئے جائیں گے ۔

مزیدخبریں