پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے لئے بڑی خوشخبری

27 Oct, 2021 | 06:38 PM

Imran Fayyaz

(اکمل سومرو)پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی فار ہائیر ایجوکیشن نے تین پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے بلز کی منظوری دے دی، راشد لطیف خان یونیورسٹی بل دو ہزار اکیس، یونیورسٹی آف لاہور ترمیمی بل اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل دو ہزار اکیس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی فار ہائیر ایجوکیشن نے تین پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے بلز کی منظوری دے دی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے گزشتہ روز تینوں پرائیویٹ یونیورسٹیز کے پیش کردہ بل کمیٹی کو بھجوائے تھے، اسٹینڈنگ کمیٹی نے راشد لطیف خان یونیورسٹی بل 2021ء کی منظوری دے دی، یونیورسٹی آف لاہور ترمیمی بل 2021ء اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل کی منظوری دی گئی ہے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب ایچ ای سی ،محکمہ قانون اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے افسران شریک ہوئے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی نے تینوں پرائیویٹ یونیورسٹیز کے بل کی منظوری دے دی ہے۔

مزیدخبریں