ویب ڈیسک: جہلم میں لانگ مارچ کے باعث راستے بند ہونے پر دلہا اپنی بارات پیدل ہی لے کر نکل پڑا۔
باراتیوں نے دلہے کو کندھوں میں اٹھا کر دریاے جہلم کا پل کراس کروایا۔دلہے سمیت باراتیوں کی گاڑیاں سڑک بند ہونے کی وجہ سے آگے نہیں آسکتی ۔ دولہے کا کہنا کہ ہماری بارات سادھوکی سے جہلم آرہی تھی کہ اچانک جہلم پل بند کر دیا گیا تو ہمیں مجبورآ گاڑیاں کھڑی کرنی پڑیں اور پیدل بارات لے کر جانا پڑا۔بارات کے مقررہ وقت پر پہنچنا ہے اس لیے سڑک کھلنے کا انتظار نہیں کیا۔
خیال رہے کہ کالعدم مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان نے وفاقی حکومت سے مذاکرات میں ناکامی کا دعویٰ کرتے ہوئے بدھ کو ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔ کالعدم ٹی ایل پی کی اسلام آباد آمد سے قبل ہی راستے دوبارہ بند کردیے گئے ۔