ٹیچرز کی خالی آسامیاں،بھرتی کے لئے تحریری امتحان کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

27 Oct, 2021 | 05:11 PM

Imran Fayyaz

(عمران یونس)یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں ڈپٹی رجسٹرار، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات، لیکچرار، پبلک ریلیشن آفیسر کی آسامیوں پر تحریری امتحانات 31 اکتوبر کو ہونگے۔
یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس انتظامیہ نے یونیورسٹی میں ایڈمنسٹریٹو اور ٹیچنگ اسامیوں پر بھرتی کے لئے تحریری امتحان کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔تحریری امتحان 31 اکتوبر کو یونیورسٹی میں ہوگا۔ڈپٹی رجسٹرار،ڈپٹی کنٹرولر امتحانات،لیکچرار،پبلک ریلیشن آفیسر کی آسامی پر تحریری امتحانات ہونگے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے گزشتہ سال اگست میں آسامیوں پر بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی تھیں۔

مزیدخبریں