کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے دھرنے کو روکنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار

27 Oct, 2021 | 04:54 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک کا مارچ روکنے کیلئے لاہور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کی پولیس فورس کو استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ مارچ کے چاروں اطراف میں انٹرنیٹ کی فراہمی معطل کی جا چکی ہے جس سے شہریوں کو رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وزارت داخلہ کے احکامات پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو مذہبی جماعت کے خلاف اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مذہبی جماعت کے دھرنے کو روکنے کے ایک اور حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے احکامات پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ حرکت میں آگیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے مذہبی جماعت کے سوشل میڈیا ہینڈلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملک بھر میں بڑا کریک ڈاؤن کرنے کے لیے سرگرم ہو گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ہینڈلرز پر کریک ڈاؤن کی نگرانی وزارت داخلہ خود کر رہا ہے۔ ایف آئی اے ایسے سوشل میڈیا ہینڈلرز کی گرفتاریاں عمل میں لا کر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرئے گا، جس کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔   

مزیدخبریں