ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری، حارث رؤف ٹاپ 20 باؤلرز میں شامل

27 Oct, 2021 | 03:45 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف ٹی 20 رینکنگ میں ترقی پاتے ہوئے ٹاپ 20 باؤلرز میں شامل ہوگئے۔

 آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کیخلاف شاندار پرفارمنس کے بعد حارث رؤف کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی ہے، باؤلرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں حارث رؤف  50 ویں پوزیشن سے ترقی پاتے ہوئے 17 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بھی 11 درجے بہتری کے بعد 23 سے 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بیٹنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے تاہم ان کا بیٹنگ کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ڈیوڈ ملان سے ریٹنگ پوائنٹس کا فرق کم ہو گیا ہے۔پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تین درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ باؤلرز میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی اور آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

مزیدخبریں