دو سالہ بچے کوزیادتی کےبعد موت کےگھاٹ اتار دیا گیا

27 Oct, 2021 | 10:53 AM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں دو سالہ بچے کوزیادتی کا نشانہ بنا  کر تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

  پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، بچے کی لاش کا پورسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا ،ہسپتال انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں بچے کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی ہے ۔

  ایف آئی آر کے متن کے مطابق  پاکپتن کی رہائشی کنزہ بی بی منہ بولے ماموں کے ساتھ ستوکتلہ میں رہائش پذیر تھی ، اپنے دو سالہ بیٹے علمدار کو ماموں کے بیٹے علی شان کے پاس چھوڑ کر کام پر چلی  گئی ،کام سے واپس آئی تو بیٹے کو بیہوشی کی حالت میں پایا ،بیٹے کو لیکر ہسپتال گئی جہاں ڈاکٹر نے بچے کی موت کی تصدیق کی ، اہل خانہ نے لاش کو دیکھ کر بتایا کہ بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ،متاثرہ خاتون نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا کہ ملزموں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

مزیدخبریں