ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بار کونسل کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف عدالتی بائیکاٹ کا اعلان 

پنجاب بار کونسل کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف عدالتی بائیکاٹ کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) پنجاب بار کونسل کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید ردعمل کا اظہار، پنجاب بار کونسل نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف بطور احتجاج آج صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل جمیل اصغر بھٹی نے ہڑتال کا اعلان کیا۔چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل جمیل اصغر بھٹی نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بطور احتتاج صوبہ بھر میں آج مکمل ہڑتال کریں گے۔ وکلاء فرانسیسی کمپنیوں اورمصنوعات کا بائیکاٹ کریں، وکلاء فرانس مخالف ریلیاں نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بار کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ حکومت گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا معاملہ بین القوامی سطح پر اٹھایا جائے اور اقوام متحدہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے۔ 

دوسری جانب شہر لاہور کی تاجر برادری میں بھی غم وغصہ پایا جارہا ہے، عابد الیکٹرونکس مارکیٹ سے سینکڑوں تاجروں نے صدر میاں طارق فیروز کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی اور مارکیٹ بند کردی۔ تاجروں نے فرانسیسی صدر کیخلاف شدید نعرے بازی کی، فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے مطالبہ اور مصنوعات کے بایئکاٹ کا اعلان کیا۔

اسی طرح اچھرہ بازار کے تاجر بھی فرانس کیخلاف فیروز پور روڈ پر نکل آئے۔ تاجروں نے ہاتھوں مین بینرز اور فلیکسز اٹھارکھیں تھیں جن پر فرانس کیخلاف نعرے درج تھے۔ صدر اچھرہ بازار حاجی اشفاق نے کہا کہ فرانسیسی ملعون گستاخانہ خاکے شائع کرکے مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو چیک کرتے ہیں، ان ملعونوں کو واصل جہنم کرنے کیلئے مسلمان بیدار ہیں۔