نامور سیاسی رہنما کے بیٹے کی سرعام ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل

27 Oct, 2020 | 11:20 PM

Malik Sultan Awan

(عابد چوہدری) مناواں میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ملک جاوید انور کے بیٹے اور بھتیجے کی محلے دار پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ،پولیس نے ملزمان گرفتار کئے نہ ہی مقدمہ درج ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مناواں میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ملک جاوید انور کے بیٹے اور بھتیجے نے محلے دار ملک طارق کے گھر فائرنگ کی ،  ملک جاوید کے بیٹے عبد الرافع،بھتیجے واہب اعجاز ساتھیوں سمیت فائرنگ کرتے رہے  جبکہ فائرنگ کے واقع کی سی سی ٹی وی میں ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھے جا سکتا ہے۔

ملک طارق کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر سے 15 پر کال کی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ مناواں پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول قبضہ میں لئے مگر مقدمہ درج نہ کیا ۔ مناواں پولیس نے سی سی ٹی وی کے باوجود ملزمان کو بھی گرفتار نہ کیا ۔ملک طارق کل کہنا تھا کہ پولیس نے مقدمہ اس لیے درج نہیں کیا کیونکہ مجرمان کا تعلق ایک سیاسی شخصیت کے گھر سے ہے ۔    

مزیدخبریں