فاروق گنج میں دھماکہ، متعدد افراد جھلس گئے

27 Oct, 2020 | 10:07 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(عابد چوہدری ) فاروق گنج کے قریب قلندری نان شاپ میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ۔آتشزدگی کے باعث پانچ افراد جھلس گئے جنہیں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق شیرانوالہ گیٹ کے قریب فاروق گنج میں واقع قلندری نان شاپ میں اچانک سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے بعد دوکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے باعث تندور میں موجود پانچ افراد جھلس گئے جنہیں ریسکیو نے طبی امداد کےلئے میو ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں زوہیب۔امجد۔عامر۔عدیل اور خان ولی شامل ہیں جبکہ ریسکیو نے موقع پر پہنچ کرآدھے گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

یاد رہے گزشتہ ماہ بادامی باغ کے علاقہ راوی روڈ  پر واقعہ ایل پی جی کی دکان میں سلنڈر کا دھماکہ کی وجہ سے 8 افراد  شدید زخمی ہو ئے تھے جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔ راوی روڈ  پر واقعہ ایل پی جی کی دکان  میں اچانک سلنڈر دھماکہ کی وجہ سے 8 افراد  شدید  زخمی ہوئے تھے۔  ریسکیو  1122 نے  آگ پر  جلدقابو پا لیا تھا جبکہ تمام افراد کی جانوں کو بچا لیا گیا تھا۔

مزیدخبریں