ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی سے انکار ،اداکارہ پر چاقو سے حملہ

شادی سے انکار ،اداکارہ پر چاقو سے حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) شادی سے انکارکرنے پربھارتی اداکارہ کو ان کے قریبی دوست کی جانب سےچاقو مارکر زخمی کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ مالوی ملہوترہ پر ان کے دوست کی جانب سے چاقو کی مدد سے جان لیوا حملہ کیا گیا، جس کے باعث اداکارہ مالوی ملہوترہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مالوی ملہوترہ پر حملہ گزشتہ رات کیا گیا جب وہ اپنے دوست کے ہمراہ اپنے گھر جا رہی تھیں۔

اداکارہ مالوی ملہوترہ کے دوست نے انھیں شادی کی پیشکش کی جس سے انکار کرنے پر  اداکارہ مالیوی پر چاقو سے حملہ کر دیا گیا ۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملہ وار دوست کی جانب سے تین بار اداکارہ مالوی کے پیٹ پر حملہ کیا گیا جس کی بدولت اداکارہ کافی حد تک زخمی ہو گئی تھیں جبکہ اداکارہ کو ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں زیراعلاج رکھا گیا ہے ۔

مالوی ملہوترہ کا کہنا ہے کہ دوست گزشتہ ایک ماہ سے شادی کی پیشکش کر رہا تھا اور میں ابھی پوری طرح تیار نہیں تھی، میرے بار بار انکار سے دوست تیش میں آگیا اور مجھ پر چاقو سے حملہ کر دیا اور اپنی گاڑی میں موقع واردات سے فرارہوگیا ۔

مالوی ملہوترہ پر حملہ کا مقدمہ ممبئی پولیس کی جانب سے درج کر لیا گیا ہے اورمزید  کارروائی جاری ہے جبکہ ممبئی پولیس کی جانب سے مجرم کی شناخت کر لی گئی ہے اوراداکارہ مجرم کو 1 سال سے جانتی ہیں۔

یاد رہے مالوی ملہوترہ نے اپنی ادکاری کے بے شمار جوہر بکھرے ہیں جس میں ڈرامہ سیریل ’ اڑان‘ سمیت دیگر شامل ہیں جب کہ وہ بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ میں بھی کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer