اہم ویکسین نایاب، شہریوں کی جان کو خطرہ

27 Oct, 2020 | 08:32 PM

Malik Sultan Awan

(زاہد چوہدری) فلو کا سیزن آگیا لیکن انفلواینزا سے بچاؤ کی ویکسین نایاب،  رواں برس ویکسین درآمد نہ ہونے سے میڈیسن مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔ شہری فلو سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوانے کیلئے دربدر  کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے،موسمی نزلہ زکام کے کیسز بڑھنے کا خدشہ پیداہوگیا۔

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی نزلہ زکام کا سیزن شروع ہوگیا تاہم میڈیسن مارکیٹ میں فلو سے بچاؤ کیلئے ویکسین نایاب ہوگئی ہے۔ انفلواینزا ویکسین کی پوری دنیا میں مانگ بڑھنے اور درآمد نہ ہونے کی وجہ سے میڈیسن مارکیٹ میں ویکسین تاحال ناپید ہے۔ ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہری بروقت فلو سے بچاؤ کی ویکسین نہیں کروا سکے جس سے فلو کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں انفلواینزا ویکسین کسی حد تک کورونا کی شدت کو کم کرنے میں بھی موثر ہے لیکن اس کی عدم دستیابی کی وجہ سے فلو کیسز بڑھ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں