کاروباری افراد کیلئے بڑی خبر 

27 Oct, 2020 | 05:33 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) ایف بی آر کی دائرہ اختیار میں تبدیلی ہائیکورٹ میں چیلنج، عدالت میں ٹیکس معاملات لارج ٹیکس پیئر یونٹ میں بھجوانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ایف بی آر کا ٹیکس گزاروں کو لارج ٹیکس پئیر یونٹ میں بھجوانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے عظیم انجنسیز سمیت دیگر کاروباری افراد کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستگزاروں کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور درخواست میں وفاقی حکومت، ایف بی آر، کمشنر ان لینڈ ریونیو سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے 12 اکتوبر دوہزار بیس کو ٹیکس گزاروں کے معاملات ایل ٹی یو بھجوانے کے نوٹیفکیشن جاری کیے۔   نوٹیفکیشن کا اطلاق امتیازی، غیر منصفانہ اور یکطرفہ ہیں۔

محمد محسن ورک ایڈووکیٹ نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوٹیفکیشن کے باعث ٹیکس گزاروں کو ری فنڈ اور اپیلوں کی سماعت میں سخت دقت کا سامنا ہے۔ ٹیکس گزاروں کے ریکارڈ کی منتقلی بھی باضابطہ نہیں کی گئی۔

درخواستگزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ایف بی آر کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔ عدالت نے وفاقی حکومت، ایف بی آر، کمشنر ان لینڈ ریونیو سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں