شادی کی رات برباد، شاہ رخ خان کیوں روئے؟

27 Oct, 2020 | 03:41 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف سپرسٹار اور اپنی منفرد اداکاری کی بدولت الگ مقام رکھنے والے شاہ رخ خان نے اپنی شادی کی پہلی رات کے بارے اہم انکشافات کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ تمام تفصیلات شیئر کیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی دنیا کے مشہور اداکار کنگ شاہ رخ خان کا شمار ان شخصیات میں ہوتا جنہوں نے اس انڈسٹری کو چار چاند لگادیے، بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں تین خانز نے کمال کی اداکاری کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائی اور آج بھی ان کی کوئی نئی فلم ریلیز کے لئے آجائے تو مداحوں کو بے چینی کے ساتھ اس کا نتظار ہوتا ہے،ان کے فینز کی تعداد سینکڑوں یا لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں ہے جو ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان  نے اپنی زندگی کے سب سے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ شادی پہلی رات کیوں روئے؟ ان کا کہناتھا کہ اس میں اداکارہ ہیما مالینی کا ہاتھ ہے کیونکہ رات کو جیسے ہی وہ دلہن لے کر گھر پہنچے تو ہیما مالینی کافون آیا کیونکہ ان کی نئی فلم’دل آشنا ہے‘ کی شوٹنگ چل رہی تھی اور بدقسمتی سے ہدایت کارسینئیر اداکارہ ہیما مالینی تھی،فون کال پر شاہ رخ کو فوراً سیٹ پر آنے کا کہا۔

اپنی نئی نویلی دلہن کو گھرا کیلاچھوڑ کرجانا مناسب نہیں تھا اس لئے اہلیہ گوری خان کو بھی ساتھ لے گئے، شوٹنگ کی جگہ پہنچے تو وہاں ہدایت کار ہیما مالینی نہیں تھی،کافی تلاش کیا مگر نہیں ملیں تو اپنی بیوی کو میک اپ روم میں بٹیھا کر شوٹنگ پر چلے گئے، شوٹنگ رات 2 بجے تک جاری رہی لیکن ہیما جی نہیں آئیں۔

شاہ رخ خان کا کہناتھا کہ شوٹنگ ختم کرکے جب شاہ رخ خان میک اپ روم میں واپس آئے مچھر  گوری کے منہ پر کاٹ رہے تھے اور وہ سو رہی تھیں، اہلیہ کو اس حال میں دیکھ کرشاہ رخ خان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔

شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ جب اُن کی گوری سے شادی ہوئی تو اُس وقت وہ بہت غریب تھے  گوری کو ہنی مون پر پیرس لے جانے کا وعدہ کیا مگر بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع دارجیلنگ لےگئے۔ان کا کہناتھا کہ گوری سے پہلی ملاقات دہلی میں 1984 میں ایک دوست کی پارٹی میں ہوئی، میری عمر صرف 18 سال تھی۔ ہماری تین بار شادی ہوئی پہلے کورٹ میرج کی، 26 اگست 1991 کو  نکاح ہوا اور تیسری بار 25 اکتوبر 1991 کو ہندو رسم ورواج کے مطابق شادی ہوئی۔ 

مزیدخبریں