عمر اسلم :قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکن اور پولیس آمنے سامنے آگئے،پولیس نے لیگی کارکنوں کی خوب چھترول کی جبکہ کارکنوں نے گو نیازی گو کے نعرے لگائے۔
شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں اور وکلا میں کشیدگی کے باعث عدالت میں دھکم پیل بھی ہوئی۔احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی ، احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے کیس کی سماعت کی ،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔
پولیس ،ن لیگی کارکن آمنے سامنے،مکوں،گھونسوں،ڈنڈوں کی بارش
27 Oct, 2020 | 03:30 PM
Read more!