پی ڈی ایم تحریک ،پنجاب کے بڑوں نے بڑا مطالبہ کردیا

27 Oct, 2020 | 03:22 PM

Azhar Thiraj

قذافی بٹ : گور نر پنجاب چودھری محمدسرور اوروزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ملاقات ، دونوں بڑوں نے اپوزیشن سے بھی احتجاجی جلسوں کی سیاست ترک کر نے کا مطالبہ کر دیا،کہتے ہیں دہشتگردی کےخاتمےکیلئےملک میں اتحاد کی ضرورت ہے۔
 
گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ گور نر اور وزیر اعلیٰ نے پشاورمیں ہونیوالی دہشتگردی کی مذمت کی  گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخاتمےکیلئےملک میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست ملک میں اتحاد ویکجہتی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ چودھری محمدسرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ملک کو مضبوط بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی انتشار اور احتجاج کی سیاست کامیاب نہیں ہوگی ، عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو ملک کو معاشی بحران سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک وقوم کے دشمن ہیں وہ اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے۔

خیال رہے کہ :پنجاب کی ٹیم میں تبدیلی ، کس کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنا ہے اور کس سے اٹیک کروانا  ہے، کپتان نے پنجاب میں "وزارتی" ٹیم کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق کپتان نے تمام سیاسی مصلحتوں سے بالائے طاق ہوکر پنجاب کی ٹیم میں تبدیلیوں کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ رواں ہفتے ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ وزیراعظم کل لاہور کے دورے میں اہم فیصلے کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں 4 سے 6 کھلاڑیوں کی ردوبدل کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی وزراء کی کارکردگی رپورٹ فائنل کرکے وزیراعظم کو بھجوا دی ہے ،جسے سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں گے۔

یاد  رہے  وزیراعظم عمران خان کل  بدھ کے روز لاہور آئیں گے۔اس موقع پر  وزیراعظم کے ہاتھوں فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح متوقع ہے۔ ایل ڈی اے حکام نے منصوبے کے فنشنگ کے کام کو تیز کردیا۔ذرائع کا کہناتھا کہ وزیراعظم کو انڈر پاس کا دورہ اور افتتاح لے لئے مدعو کیا گیا۔

مزیدخبریں