(جنید ریاض)لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحان کا آغاز 7 نومبر سے ہوگا، 25 ہزار طلباء شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت میڑک کے ضمنی امتحانات کا آغاز 7 نومبر سے ہوگا۔ میٹرک ضمنی امتحان کے لئے ڈیٹ شیٹ تیار کرلی گئی۔ پہلے روز جنرل سائنس اور ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کا پیپر لیا جائے گا۔امتحانات سترہ نومبر تک جاری رہیں گے۔ کورونا وائرس پروموشن پالیسی کے مطابق صرف دسویں جماعت کے امتحان ہوں
لاہور بورڈ کے مطابق دہم کے حاصل کردہ نمبرز ہی نہم کے نمبرز شمار کیےجائیں گے،تحریری امتحان میں حاصل کردہ نمبر کے مطابق پریکٹیکل کے نمبر ایوارڈ ہوں گے۔
دوسری طرف وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت پنجاب بھر میں تیار ہونے والے ماڈل سکولوں کے حوالے اہم جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب سکول کنسٹرکشن اینڈ ریہبیلیٹیشن پروگرام کے تحت صوبے بھر کے 11 اضلاع میں 110 ماڈل سکول تیار کروائے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو، 11 اضلاع کے سی ای او خضرات و دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔اس موقع پر مراد راس کا کہنا تھا کہ ماڈل سکولوں کی تیاری کے حوالے کسی بھی قسم کی بدانتظامی قابل قبول نہیں۔
ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ حکومتی منصوبوں پر خرچ ہونے والا ایک ایک روپیہ اہم، ایک پائی کا ضیاع بھی نہیں ہونے دیں گے ، منصوبے میں کام کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔