فلمسٹار ثناء فخر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئیں

27 Oct, 2020 | 02:56 PM

Sughra Afzal
Read more!

(رضوان نقوی) شوبز ستاروں کی شامت آگئی، ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے بعد فلمسٹار ثناء فخر کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع  کردی۔ 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے شوبز ستاروں کی بیرون ملک سے آمدن کا سراغ لگانے کیلئے کارروائیاں تیز کردی ہیں، ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے بعد فلمسٹار ثناء فخر کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی ہے، ایف بی آر نے ایف آئی اے سے فلمسٹار ثناء کی 5سالہ ٹریول ہسٹری مانگ لی ہے۔

  ایف بی آر نے اداکارہ ثناء کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے، ایف بی آر نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس کو فلمسٹارثناء کی تفصیلات کیلئے خط لکھا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق فلمسٹار ثناء فخر نے سال 2019 میں اپنی آمدن 13 لاکھ 58 ہزار 90 روپے ظاہر کر کے 79 ہزار759روپے ٹیکس ادا کیا،فلمسٹار ثناء نے اپنے تمام گوشواروں میں پراپرٹی انکم ظاہر کررکھی ہے، ایف بی آر ایف آئی اے سے دوروں کی تفصیلات حاصل کر کے فلمسٹار ثناء کی بیرون ملک سے آمدن کا تخمینہ لگانا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ  ثناء فخر نے 1997ء میں سید نور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’سنگم‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا ۔انہوں نے فلموں کے ساتھ ساتھ متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ان کو 2002ء میں بننے والی فلم’’یہ دل آپ کا ہوا‘‘میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر نگار ایوارڈ دیا گیا ۔ ثناء فخر رواں سال عید الفطر پر نشر ہونے والی ٹیلی فلم’’ٹیوشن والی تبسم‘‘ میں بھی دکھائی دیں۔

مزیدخبریں