(سٹی42) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر سرکار انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے غلاموں کا شہر لاہور برہم ہوگیا، شان مصطفیٰ میں گستاخی کرنے پر لاہوریوں نے فرانس کی تمام اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے 'میڈان فرانس' بائیکاٹ مہم چلانے کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطاق فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر لاہوریوں غصے سے پھٹ پڑے اور فرانس کو سبق سیکھانے کی ٹھان لی،شہریوں نے سٹی نیوز نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی بنی ہوئی اشیاء کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، ترک نے ان کے ساتھ جو کیا ہمیں بھی'شٹپ اپ کال'دینی چائیے،نہ صرف لاہور کی عوام کا یہ فرض ہے بلکہ تمام مسلمانوں کو ایسا کرنا چائیے،ہم لوگوں میں اتحاد نہیں جس کی وجہ سے ذلت ہمارا مقدر بنا ہوئی ہے۔
شانِ سرکار دوجہاں محمد عربی صلی اﷲ علیہ وسلم کے نام پر قربان ہونے تیار ہیں اور یہ خالی بات نہیں، ہم تیار ہیں،پورپین اور یہودی ہم سے اسی لئے ڈرتے ہیں کہ ہمارا اس معاملہ میں کوئی سمجھوتا نہیں،شیل، ٹوٹل سے پیٹرول نہیں ڈھلوانا، اور' لیو' اور ان کی اشیاء کی خریدوفرخت بھی ترک کردی جائے، ہم مرنہیں جائیں گے،ان لوگوں پر لعنت بھیجیں۔اشیاء کا بائیکاٹ کرکے پرامن احتجاج کرسکتے ہیں۔یہ کائنات جس کے صدقے سے بنی ہم اس ہستی کی شان میں ذرا سی بھی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے۔ فرانس کے صدر کی اسلام مخالف ہرزہ سرائی کی پور روز مذمت کرتے ہیں۔
گزشتہ روز لاہور سپر سٹورز گراسری ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا اختر نے فرانسیسی مصنوعات کے بایئکاٹ کا اعلان کیا تھا، رانا اختر نے کہا کہ ایمان کا تقاضا ہے کہ پورے لاہور کے تاجر فرانسیسی مصنوعات کو ترک کردیں۔ نبی کریم کی حرمت پر حرف آئے توکوئی مسلمان کیسے خاموش رہ سکتا ہے شہر بھر کی تاجر برادری فرانس کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کردیں، ان کی مصنوعات کو دکانوں،مارکیٹوں سے غائب کرکےمزید خریداری بھی روک دی جائے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ خاتم النبیّین حضرت محمدؐ کا احترام ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، آزادی اظہار کی آڑ میں نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں، انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں کسی کو مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجاز ت نہیں ہونی چاہیے.