لاہور پولیس نے شاندار فیصلہ کرلیا

27 Oct, 2020 | 02:00 PM

Sughra Afzal

کوئنز روڈ (عرفان ملک) انویسٹی گیشن کے مسائل یا کرپشن سمیت پولیس رویوں کے خلاف شکایات اب ایک کال پر دور ہوں گی، لاہور پولیس کا نان ایمرجنسی ہیلپ لائن بنانے کا فیصلہ، ایمرجنسی نمبر ون فائیو کی طرح شہری اپنی شکایات فون کال کر کے ریکارڈ کروا سکیں گے۔

 ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ کے مطابق ہیلپ لائن سی سی پی او آفس میں بنایا جائے گا، فون ہیلپ لائن سروس میں دس افراد کی شکایات یکمشت سنی جا سکیں گی، پی ٹی سی ایل سی تیس نئی ٹیلی فونز لائنز لی جا رہی ہیں جس کے لیے ایک چار ڈیجیٹ کا نمبر حاصل کیا جائے گا اور شہری ون فائیو کی طرح ایسی شکایات جس میں کوئی ایمرجنسی نہیں ہو گی وہ ریکارڈ کروا سکیں گے۔

ایس ایس پی ایڈمن کا کہنا تھا کہ کمپلینٹ ہیلپ لائن میں انویسٹی گیشن، پولیس کے رویے یا کرپشن کے حوالے سے شکایات کی جا سکیں گی جو مقررہ وقت میں سینئر افسران سن کر اس کا ازالہ کریں گے۔

دوسری جانب حادثہ، ڈکیتی اور چوری سمیت دیگر ایمرجنسیز کی صورت میں پولیس کی بروقت مدد کیلئے شہر میں لگائے گئے 254 پینک بٹن کوشہریوں نےمذاق بنالیا۔

سی ای او سیف سٹیز کامران خان کے مطابق پینک بٹن 90 فیصد شہری مدد کی بجائے تنگ کرنے کے لئے دباتے ہیں، شہر میں حادثے، چوری، ڈکیتی سمیت دیگر ایمرجنسی کی صورت میں فون نہ ہونے کی صورت میں شہری پینک بٹن دبا کر پولیس کو مدد کے لئے بلاسکتے ہیں، سیف سٹیزکی جانب سے لگائے گئے سرخ رنگ کے ڈبے پرلگے بٹن کودبانے سے فوری طورسیف سٹیز میں کال موصول ہوگی، جو متعلقہ پولیس کوشہری کی مدد کیلئے بجھوائے گی۔

 سی ای اوسیف سٹیز کامران خان نے کہا ہے کہ روزانہ 25 شہری اوسطاً پینک بٹن سے کال کرتے ہیں لیکن ان میں سے 90 فیصد کالز کر کے صرف وقت ضائع کیا جاتا ہے یا شہریوں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ بٹن چیک کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں