ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مودی نے اخلاقی، سفارتی، سیاسی قوانین کو پامال کیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار  نے یوم سیاہ کے موقع پرخصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نےکشمیریوں کوکرفیو کی پابندیوں میں جکڑ رکھا ہے،بھارت کشمیریوں کےجذبہ حریت کو نہیں کچل سکتا،بھارتی حکومت کی ظلم و تشدد کی پالیسی ناکام ہو چکی،حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا،  مودی نے اخلاقی، سفارتی، سیاسی قوانین کو پامال کیا۔


کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئے آج ریلی نکالی جائے گی،ریلی 90 شاہراہ قائد اعظم سے شروع ہوکرفیصل چو ک پرختم ہو گی،وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ گورنر،وزیراعلیٰ آج یوم سیاہ پر ریلی کی قیادت کرینگے،حکومت آج کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کررہی ہے،ریلی میں وزرا، ارکان اسمبلی بھرپورشرکت کریں گے،پبلک ٹرانسپورٹ پر بینر آویزاں کیے گئے ہیں۔


انہوں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو تاریخ کے بدترین لاک ڈاؤن کا سامنا ہے،کشمیرمیں بنیادی حقوق پامال کئےجارہےہیں،پاکستانی قوم کےدل و جان کشمیریوں کیساتھ ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer