ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

او ٹی سی لاہور چیلنج کپ، لیگ مرحلے کیلئے گروپس کا اعلان

او ٹی سی لاہور چیلنج کپ، لیگ مرحلے کیلئے گروپس کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (حافظ شہباز علی) او ٹی سی لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرنے والی آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کردیا گیا۔

 ٹورنامنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس چیئرمین اوٹی سی ملک سجاد اکبر کی زیر صدارت ہوا، جس میں نائب صدر شفیع اللہ خان، سیکرٹری شہباز علی، کوآرڈی نیٹر محمد عامر اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں سیکرٹری شہباز علی نے ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ بنیادوں پر ہونے والے پہلے تین راؤنڈز کے 56 میچز کی رپورٹ پیش کی۔

 اجلاس میں ٹورنامنٹ کے لیگ  مرحلے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے، لیگ میں پہنچنے والی آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں گولڈن سٹار، لاہور یونائیٹڈ، گڑھی شاہو جم خانہ اور ٹاؤن شپ گرین جبکہ گروپ بی میں کرکٹ سینٹر، اپالو کلب، ٹاؤن شپ وائٹس اور ایم پی جم خانہ کی ٹیمیں شامل ہیں، لیگ مرحلے کو دلچسپ بنانے اور ٹیموں میں مقابلے کی فضا پیدا کرنے کی خاطر ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے کے لئے پوائنٹس سسٹم کی بھی منظور ی دی گئی۔

چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ملک سجاد اکبر نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے کو دلچسپ بنانے کے لئے ہم نے پوائنٹ سسٹم متعارف کروایا ہے جس کے مطابق ہر میچ میں ٹیموں کے پاس آٹھ پوائنٹس تک حاصل کرنے کا موقع ہوگا، پوائنٹ سسٹم کے مطابق بیٹنگ ٹیم کو 150رنز پر ایک،200رنز پر دو جبکہ 250یا اس سے زائد رنزبنانے پر تین پوائنٹس ملیں گے، باولنگ ٹیم کو چار وکٹوں پر ایک، سات وکٹوں پر دو اور دس کی دس وکٹیں حاصل کرنے پر تین اضافی پوائنٹس ملیں گے۔

ملک سجاد اکبر نے اعلان کیا کہ لاہور کی کلب کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو 70سی سی موٹر سائیکل دی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز، فاسٹ باؤلر، اسپنر، وکٹ کیپر، فیلڈراور آل راؤنڈر کو بھی خصوصی انعامات دیئے جائیں گے۔

چیئرمین او ٹی سی  ملک سجاد اکبر نے کہا کہ  خدما ت انجام دینے والے سینئر صحافیوں شاہد شیخ، رضا حمید، قیوم زاہد، محمد یعقوب اور سرفراز احمد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ جبکہ سید علی ہاشمی، عقیل احمد، سہیل عمران، شہزاد ملک، اشرف چودھری اور عامر رضا خان کو ایکسی لینس ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer