نوازشریف کی مریم کو اہم ہدایت، کہاں جارہی ہیں؟

27 Oct, 2020 | 09:19 AM

M .SAJID .KHAN

(عمر اسلم)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز آئندہ ہفتے گلگت بلتستان جائیں گی،گلگت بلتستان میں انتخابی مہم جاری ہے ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز چار نومبر کو گلگت بلتستان روانہ ہوں گی۔سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال ، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما بھی مریم نواز کے ہمراہ ہوں گے۔قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے مریم نواز کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  کوئٹہ میں  پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کا تیسرا جلسہ منعقد کیا گیا، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی تشریف لائیں۔ کراچی انھوں نے باباَ ملت قائد اعظم کے مزار پر فاتح خوانی کی اور  پی ڈی ایم کے جلسےمیں شمولیت اختیار کر کے  اپنی جذباتی تقریروں سےعوام کا خون گرمایا۔

عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  کہ جس طرح کی زبان آپ اپنے سیاسی حریفوں کے لیے استعمال کرتے ہیں میں نہیں کر سکتی  کیونکہ ہمارے گھر کا ماحول اس طرح کا نہیں ۔ میں جب بھی اپنے والد نوازشریف کے کمرہ میں جاتی ہوں تو وہ اپنی نشست سے کھڑے ہوجاتے ہیں اور میں ایک نہیں بلکہ 2 بچوں کی نانی ہوں جن کو دیکھ کر میری ساری تھکن ختم ہو جاتی ہےاور یہ رشتے قسمت والوں کو نصیب ہوتے ہیں۔

 پاور شو کے بعد لاہور  میں اپنی رہائش گاہ   جاتی امرا پہنچیں، مریم نواز کے ساتھ  کیپٹن صفدر بھی موجود تھے۔ جاتی امراء پہنچنے پر لیگی کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا۔کیپٹن صفدر نے لاہور ائیر پورٹ سے جاتی امراء تک گاڑی خود ڈرائیو کی۔

مزیدخبریں