وزیراعظم کے دورہ لاہور کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

27 Oct, 2020 | 08:42 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) وزیراعظم عمران خان وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لے رہےہیں اور ناقص کارکردگی والوں کو وارننگ دی جارہی ہے،لاہور شروع منصوبوں کا معائنہ کرنے کے وزیراعظم آج لاہور آئیں گے جس پر ایل ڈے اے کی دوڑیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان بدھ کے روز دورہ لاہور پر آئیں گے۔ وزیراعظم کے ہاتھوں فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح متوقع ہے۔ ایل ڈی اے حکام نے منصوبے کے فنشنگ کے کام کو تیز کردیا۔ذرائع کا کہناتھا کہ وزیراعظم کو انڈر پاس کا دورہ اور افتتاح لے لئے مدعو کیا گیا۔

ایل ڈی اے کی ادھورا منصوبے کو مکمل کرانے کے لئے دوڑیں لگ گئیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے آج ہنگامی دورہ بھی کیا۔ڈی جی کی انڈر پاس کی کارپٹنگ کا کام ہر صورت بدھ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انڈر پاس کی کارپٹنگ کی پہلی لئیر کو بھی مکمل نہ کیا جاسکا ۔ فردوس مارکیٹ انڈرپاس کی سروس لین بھی زیر تعمیر ہے۔

علاوہ ازیں 

مہنگائی پر قابو پانے کا مشن اور اپوزیشن کی تحریک کا معاملہ سے متعلق وزیراعظم اہم ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان گورننس مہنگائی کنٹرول کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیں گے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی سمیت صوبائی امور کا جائزہ لیں گے، وزیراعظم عمران خان گورنر چوہدری سروراور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم چیف سیکریٹری،آئی جی پنجاب اور صوبائی حکام سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دورہ لاہور پر وزیراعظم نےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کی،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے آئی جی پنجاب پولیس اور چیف سیکرٹری کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ وزیراعظم نے کابینہ کے سینئر اراکین کے ساتھ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

ان کا کہناتھا کہ عوام کو درپیش مہنگائی کی وجہ سے مجھے سب سے زیادہ تکلیف محسوس ہوتی ہے، ذخیرہ اندوزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں، عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

مزیدخبریں