فنکاروں کے لئے خوشخبری

27 Oct, 2020 | 12:45 AM

Azhar Thiraj

(زین مدنی ) مستحق فنکاروں کے لئے خوشخبری،وزیر اعظم پاکستان سے بھی بیس ہزار روپے ملیں گے،آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی فہرستیں وزیر اعظم کو بھجوا دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان مستحق فنکاروں کو بیس ہزار روپے دیں گے۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت نے پی ایم ہاوس کو فنکاروں کی فہرستیں بھیج دی ہیں۔ حکومت پنجاب کے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے بھی مستحق فنکاروں کو پانچ ہزار روپے ماہانہ مل رہا ہے، اب وزیر اعظم پاکستان کے فنڈ سے بیس ہزار روپے ملیں گے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ایم فنڈ سے فنکاروں کو آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں ہی بیس ہزار روپے مل جائیں گے۔

دوسری جانب سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرا م پر نیا اکاونٹ بنالیا ہے۔ نعمان اعجاز نے اپنے مداحوں کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے اس خبر کی اطلاع دی۔ اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بھر پور انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ ان کی تصویر بے رنگ یعنی بلیک اینڈ وائٹ ہے۔نعمان اعجاز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کو ایک شاعرانہ طرز کا کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ چلو ایک بار پھر سے شروع کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ غلطیوں کو بھول کر سبق یاد کرتے ہیں کیونکہ یہی زندگی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں کو یہ اطلاع دی تھی کہ ان کا انسٹاگرام اکاونٹ ہیک ہوگیا ہے تاہم نعمان اعجاز نے کچھ گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنا نیا اکاونٹ بنالیا ہے۔

مزیدخبریں