ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’مولانا فضل الرحمن پاکستان میں مودی کے مشن پر گامزن ہیں‘‘

’’مولانا فضل الرحمن پاکستان میں مودی کے مشن پر گامزن ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ کی مناسبت سے لاہور پریس کلب کے سامنے پی ٹی آئی پنجاب کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ، صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ کشمیری بھائیوں کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، وزیراعظم کی تقاریر کے باعث مسئلہ کشمیر 73 بڑے عالمی فورمز پر زیر بحث ہے۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ کی مناسبت سے پی ٹی آئی پنجاب کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب اعجاز احمد چوہدری، جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی، جمشید چیمہ، شبیر سیال، فاروق آزاد، مرزا صادق، محمود کشمیری سمیت پی ٹی آئی کے دیگررہنما و کارکنان مظاہرے میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ 87 دن سے کشمیر میں بسنے والے 90 لاکھ انسان ایک پنجرے میں بند ہیں۔ عمران خان کی تقریر کے نتیجہ میں مسئلہ کشمیر دنیا کا نمبر ون مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پاکستان میں مودی کے مشن پر گامزن ہے۔ اعجاز چوہدری نے کارکنان سے فضل الرحمن مردہ باد کے نعرے بھی لگوائے۔

شعیب صدیقی نے کہا کہ قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل نہ ہوا تو کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مقررین نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے پرامید ہیں۔