"کشمیر کا سفیر تو ہوں ترجمان بھی بنوں گا"

27 Oct, 2019 | 07:10 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سٹی 42 ) کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئےوزیراعظم کایوم سیاہ  کے موقع پرقوم کےنام اہم پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے،  کشمیر کا  سفیر تو ہوں ترجمان بھی بنوں گا۔

وزیراعظم عمران نے اپنے اہم پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے دھوکا کیا گیا۔ نریندر مودی نے 5 اگست کو کشمیر میں کرفیو لگایا، کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق حق دیا گیا تھا، آزادی کی تحریک میں ایک لاکھ کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیا گیا، قتل کیا گیا، پاکستان ہمیشہ کشمیر کے ساتھ کھڑا رہے گا، مودی کے غیرقانونی اقدام پر دنیا خاموش ہے۔

 یوم سیاہ کشمیرمنانے کا مقصد کشمیریوں کو پیغام دیناہے کہ پاکستان ان کے ساتھ ہے، چاروں صوبے اور تمام اقلیتیں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

مزیدخبریں