ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی کیخلاف محکمہ صحت کی انسدادی کارروائیاں جاری

ڈینگی کیخلاف محکمہ صحت کی انسدادی کارروائیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈینگی کیخلاف محکمہ صحت کی انسدادی کارروائیاں جاری، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے21 نئے مریض رپورٹ۔ پنجاب بھر میں 2 لاکھ41 ہزار 970 ان ڈور اور 76 ہزار 755 آؤٹ ڈور مقامات کی چیکنگ ، 70 کمرشل مقامات سے لاروا برآمد ہونے پر مقدمات درج اور 2 افراد گرفتار .

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں  2لاکھ41ہزار970ان ڈور اور76ہزار755آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا ،جبکہ1ہزار415 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔اس وقت پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے303 مریض زیر ِعلاج ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 122نئے مریض سامنے آئے۔اس وقت صوبہ بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے 8 انتہائی نگہداشت میں جبکہ باقی خطرے سے باہر ہیں, ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ کے مطابق پنجاب میں رواں سال یکم جنوری سے27اکتوبر تک ڈینگی سے13 اموات ہوئی ہیں۔

گزشتہ روز صوبہ بھر سے ڈینگی لاروا کی موجودگی اور غفلت برتنے پر70کمرشل مقامات کیخلاف مقدمات درج جبکہ2افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer