(سٹی 42) پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں جوڈیشل ریمانڈ پرکیمپ جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو پیرول پر رہائی مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی قریبی عزیز کے جنازے میں شرکت کے لیے دی گئی2 روزہ پیرول پر رہائی کی درخواست منظور کر لی گئی، درخواست خواجہ سعد رفیق کے وکیل محمد حارث سہیل کی جانب سے ڈپٹی کمشنر دانش افضال کو دی گئی تھی، ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا۔