ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپٹما کے سیکرٹری جنرل انیس الحق انتقال کر گئے

 اپٹما کے سیکرٹری جنرل انیس الحق انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) اپٹما کے سیکرٹری جنرل انیس الحق حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے، اپٹما قائدین اور سینئر ممبران انیس الحق کی وفات کو اپٹما کیلئے بڑا نقصان قرار دیدیا۔

فیملی ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح انیس الحق کو  ہارٹ اٹیک ہوا، ہسپتال لیجاتے ہوئے وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے، انیس الحق نے اپٹما میں بطور سیکرٹری جنرل ستائیس سال خدمات سرانجام دیں، انکی ناگہانی وفات پر اپٹما قائدین گوہر اعجاز، سید علی احسان، مرکزی چیئرمین اپٹما امان اللہ قاسم،چیئرمین اپٹما عادل بشیر اور سینئر ممبر شاہد مظہر نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا، قائدین نے انیس الحق کی اچانک وفات کو اپٹما کیلئے بڑا نقصان قرار دیا۔

مرحوم انیس الحق  کی نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر ڈی ایچ اے فیز ٹو ٹی بلاک کی جامع مسجد میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں گروپ لیڈراپٹما گوہراعجاز، چئیرمین عادل بشیر، ایم این اے علی پرویزملک سمیت صنعتکاروں، کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer