بچوں کے تحفظ پر یونیسیف کے پنجاب حکومت پر تحفظات، کمیٹی تشکیل

27 Oct, 2019 | 10:13 AM

Sughra Afzal

 (علی رامے) بچوں کے تحفظ پر یونیسیف کے پنجاب حکومت پر تحفظات، پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی میں محکمہ داخلہ، محکمہ صحت، سکول ایجوکیشن، لیبر، لوکل گورنمنٹ کے نمائندگان کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی بچوں کے تحفظ پر پہلے سے بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔

بچوں کے تحفظ پر پنجاب میں اہم ضروریات اور قانونی چارہ گوئی کی تجاویز تیار کی گئی ہیں، کمیٹی بچوں کے تحفظ پر مفصل قانونی تجاویز تیار کرکے حکومت کو آگاہ کرے گی.

مزیدخبریں