فلمسٹار ریما کی آج سالگرہ، کتنے سال کی ہوگئیں؟

27 Oct, 2019 | 09:57 AM

Sughra Afzal

 (زین مدنی) لالی وڈ سٹار ریما خان (آج) اپنی48 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، ریما خان 27 اکتوبر1971ءکو لاہور میں پیدا ہوئیں۔

 پاکستان فلم انڈسٹری کی گولڈ سٹار اداکارہ ریماخان نے ہدایتکار جاوید فاضل کی فلم بلندی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جبکہ فلم میں ان کے مد مقابل اداکار شان تھے۔ مذکورہ فلم نے کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کئے، اداکارہ ریما نے بطور ہیروئن متعدد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

 ریما نے 7سال قبل امریکہ میں مقیم ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کر کے اپنا گھر بسا لیا اور اب وہ ایک بیٹے کی ماں بھی ہیں اور ان دنوں وہ فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے ہیں

مزیدخبریں