پاکستان اوپن ٹینس چیمپیئن شپ اختتام پزیر

27 Oct, 2018 | 11:39 PM

Arslan Sheikh

عرفان قریشی: پاکستان اوپن ٹینس چیمپیئن شپ اختتام پزیر ہوگئی، مینز سنگل میں محمد عابد اور ویمن سنگلز میں اشنا سہیل ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب، فورٹی پلس میں طلحہ وحید اور میجر(ر)عدنان کی جوڑی کامیاب رہی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب لان ٹینس کورٹ باغ جناح میں جاری جب کہ پاکستان اوپن ٹینس چیمپیئن شپ اختتام پذیر ہوگئی، سنگلز مینز میں محمد عابد، ویمن سنگلز میں اشنا سہیل، فورٹی پلس ڈبلز میں طلحہ وحید اور میجر(ر)عدنان کی جوڑی کامیاب رہی۔

پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک کا سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکول لیول پر ٹینس کے فروغ سے جونیر کیٹیگریز میں بے پناہ ٹیلنٹ دکھائی دے رہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔     

مزیدخبریں