72ویں یوم سیاہ کے موقع پر لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

27 Oct, 2018 | 08:03 PM

Arslan Sheikh

سالک نواز: کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کےخلاف  72ویں یوم سیاہ کے موقع پرلاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب کے سامنے تحریک آزادی جموں کشمیر کے زیراہتمام کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مظاہرے میں ابوالہاشم، امیرحمزہ، سیف اللہ خالد، قائد ریل مزدور اتحاد رانا شمشاد، رؤف خان، رانا آصف سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ابوالہاشم نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل کروائے۔

امیر حمزہ نے کہا کہ بھارت کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام کو آزادی ملے گی۔ رانا شمشاد نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر آزادی کی شمع جلائے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں