ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اجلاس،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اجلاس،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر حمید: سی سی پی او بشیر احمد ناصر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، عرس داتا علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ، چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز میں ہونے والے اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سیدخرم علی، ڈی آئی جی سکیورٹی شوکت عباس، سی ٹی او لیاقت علی ملک، ایس ایس پی آپریشنز اسد سرفراز خان، ایس ایس پی ایڈمن وانویسٹی گیشن ملک اویس اور ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی کیپٹن (ر) رانا طاہرالرحمن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

سی پی او کا کہنا تھا کہ چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ، عرس داتا گنج بخش ہجویری رحمتہ اللہ علیہ اور رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام افسران و اہلکار ڈیوٹی پوائنٹس پر اپنے ارد گرد الرٹ ہو کر فرائض سرانجام دیں۔