آئی جی پنجاب نے بھی وزیراعظم کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

27 Oct, 2018 | 06:56 PM

Arslan Sheikh

عرفان ملک: سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث صرف انسپکٹر اور ڈی ایس پی رینک کے افسران کو ہٹا یا گیا، جب کہ ایس ایس پی اور ایس پی عہدوں کے افسر تاحال سیٹوں پر براجمان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سابق آئی جی محمد طاہر کو احکامات دیئے تھے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث تمام افسروں کو فوری عہدوں سے ہٹایا جائے، لیکن محمد طاہر نے ملوث پولیس اہلکاروں اور افسروں کو عہدوں سے نہ ہٹایا اور یہی حکم عدولی ان کی تبدیلی کی وجہ بھی بنی ہے۔

نئے تعینات ہونے والے آئی جی امجد جاوید سلیمی نے چارج لینے کے فوری بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں ملوث 116 پولیس اہلکاروں اور افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا  تاہم پی ایس پی کیڈر میں شامل کسی افسر کو عہدے سے نہ ہٹایا جا سکا۔  ایس ایس پی اور ایس پی عہدوں کے افسر تاحال سیٹیوں پر موجود، طارق عزیز ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانولہ تعینات، رحیم شیرازی ایس پی ہیڈکوارٹر قصور، معروف صفدر واہلہ آر آئی بی سرگودھا، ایس پی ندیم کھوکھر پولیس ٹریننگ سکول میں تعینات ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کو وزیر اعظم نے انصاف کی یقین دہانی کرا رکھی ہے جب کہ بے گناہ مارے جانے والے افراد کے ورثا بھی انصاف کے متلاشی ہیں۔

مزیدخبریں